درمنہ ترکی ، شیخ خراسانی ، جھان ، ترخس پیڑا

درمنہ ترکی :

 لاطینی/ نباتاتی نام  ARTEMISIA MARITIMA

 (عربی) شیخ خراسانی۔ (صوبہ سرحد ) جھان ۔ (بلوچی) ترخس پیڑا ۔ (انگریزی) WORM SEED ۔




ایک گھاس ہے جس کے پتے سوئے کے برابر ہوتے ہیں ۔ شاخیں چوکوراور تخم کثوث کے تخموں سے مشابہ لیکن ان سے کسی قدر بڑے ہوتے ہیں ۔اس کے خشک غنچوں سے تیار شد قلمی جوہر کو انگریزی میں سینٹونین کہتے ہیں۔

 رنگ : پھول زرد  وسرخ ، پتے بھورے

ذائقه: تلخ

مزاج: گرم درجه سوم خشک درجہ سوم

بدل: افسنتین و سداب

مقدار خوراک: ایک گرام سے تین گرام تک

مقام پیدائش:  کرم ایجنسی (صوبہ سرحد ) ، بلوچستان ، وزیرستان ۔اس کا جوہر روسی ترکستان سے آ تا تھا۔ اب گریز ( کشمیر ) میں بھی تیار ہورہا ہے

 افعال و استعمال: محلل اورام ہے۔ زخموں کو خشک کرتی ہے۔ بالوں کو اگانے کے لیے بڑی مفید ہے۔ اس کو جلا کر روغن بادام تلخ یا روغن زیتون میں ملا کر مرض داءالثعلب (بال خورے) میں سر پر طلا کرتے ہیں ۔ کرم شکم خصوصا کیچوؤں کو ہلاک کرنا اس کا زبردست فعل ہے۔

چنانچہ اس غرض کے لیے اس کا جوشاندہ بنا کر پلاتے ہیں۔اس کے خشک غنچوں سے ایک قلمی جوہر حاصل کیا جاتا ہے جسے سینٹونین کہتے ہیں اور یہ طب جدید میں کیچوؤں کو ہلاک کرنے کے لیے بکثرت مستعمل ہے۔ ورم استسقاء اور مرکب اور پرانے بخاروں کو دفع کرتی ہے۔ مدر بول وحیض ہے ۔ اخلاط فاسد کو براہ دست نکالتی ہے۔ طبیعت کو لطیف کرتی ہے ۔

(غیرسمی ہے لیکن جو ہرسم وقاتل ہے )

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.