زبرجد ، زمرد

زبرجد :




 زمرد کی قسم سے ایک قیمتی پتھر ہے۔ بہتر وہ ہے جو شفاف سبز رنگ صاف ہو اور جلد نہ ٹوٹ سکے۔ سبز صاف کم رنگ کو مصری اور زرد مائل بہ سبزی کوقبرصی اور زرد مائل بہ سرخی کو ہندی کہتے ہیں ۔

رنگ: سبز اور سرد

مزاج: سرد وخشک بدرجہ سوم ۔ گیلانی نے سرد دوسرے درجہ میں اور خشک پہلے درجہ میں تحریر کیا ہے۔

 مقدار خوراك: دوگرام

 مصلح: شہد

 ہدل: زمرد۔

 مقام پیدائش:زمردکی کان میں پیدا ہوتا ہے ۔

 افعال و استعمال: ان کے خواص زمرد کی طرح ہیں۔ مفرح ہے خون کو روکتا ہے ۔ پتھری کو توڑ کر نکالتا ہے۔ بینائی کو قوت دیتا ہے۔ بعض اطباء اس کو کل الجواہر میں داخل کرتے ہیں۔ اس کو پیس کر کھانے سے دل کو طاقت آتی ہے۔ اس میں حرارت برداشت کرنے کی بڑی طاقت ہوتی ہے۔ اس لیے اسے بجلی کے سامان وغیرہ کی صنعتوں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.