ریباس :
لاطینی نباتاتی نام RHEUM PALMATUM LINN
(عربی) ریباس۔ (فارسی) ریواس ۔ ریواج ۔
(انگریزی) رہوبارب RHUBARB ۔
ریوند خطائی
ایک پیڑ ہے جو گز بھر تک بڑھتا ہے۔ اس کی ڈنڈی کی چوڑائی دو انگل کی ہوتی ہے اور
موٹاپن ایک انگلی کے برابر ہوتا ہے۔ جس پر سبز رنگ کی روئیں دار چھال ہوتی ہے۔
ڈنڈی کا دوسرا جو جڑ سے متصل ہوتا ہے سفید نیلگوں ہوتا ہے اور ڈنڈی کا بالائی حصہ
بہتر ہوتا ہے۔
عمدہ وہ ہے جس
پر ترشی بخوبی ہو اور رس اس میں بہت سا ہو۔
رنگ: پتے سبز، پھول سرخ ۔
ذائقه: ترش
اور قدرے شیریں ۔
مزاج: مركب
القوى ۔
مقدارخوراك:
بقدر برداشت ۔
مقام پیدائش:
جہاں برف پڑتی ہے یا سردی بہت ہوتی ہے وہاں ریباس پیدا ہوتی ہے۔ آسام اور نیپال
وشملہ میں بوئی جاتی ہے ۔
افعال و
استعمال: تیز صفرا کو توڑتی ہے اور لطافت بخشتی ہے۔ مقوی معدہ و جگر ، اعضاۓ شکمی
اشتہا پیدا کرتی ہے۔ گرم مزاجوں کو قوت دیتی ہے ۔ وسواس اور خفقان میں نافع ہے۔
یورپ میں اس کو بطور غذا خوراک استعمال کیا جا تا ہے۔ اس کی جڑ کو ریوند چینی کہتے
ہیں اس کا بیان الگ درج ہے ۔