روہیڑا ، روڑھا ، روہیتکا

روہیڑا  :

 (ہندی) روہیٹرا ۔ (بنگالی) روڑھا۔(سنسکرت) روہیتکا ۔ (انگریزی) بشی گارڈینا BHUSHY GAROINA ۔




یہ درخت دو قسم کا ہوتا ہے ۔ ایک کو نر روہیڑا کہتے ہیں اس کے پھول سفید ہوتے ہیں اور اس میں پھل نہیں لگتا۔

دوسری قسم کے روہیٹرہ کے درخت کو مادہ روہیرہ کہتے ہیں۔اس کے پھول سرخ رنگ کے ہوتے ہیں ، اور اس میں پھل لگتے ہیں۔ پھل زرد یا لال رنگ کا گول ہوتا ہے لیکن اس میں تین ابھار ہوتے ہیں ۔ بعض مصنفین نے غلطی سے اس کے پھل کو ہی مین پھل راڑا قرار دیا ہے۔

 رنگ: چھال بھوری ، پھول سرخ یا سفید ۔

 ذائقه: كسيلا ۔

 مقدار خوراك: 12 گرام سے 24 گرام ۔

 مقام پیدائش: بنگال ، بہار ، آسام اور مغربی گھاٹ ۔

 افعال و استعمال: مقوی معدہ ، ہاضم اور ملین ہے۔اس کی جڑ یا تنے کی چھال کا جوشاندہ دن میں دوبار پلا نا بڑھے ہوۓ جگر اورتلی کے لیے بہت مفید ثابت ہوا ہے۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.