روغن نیم :
(عربی) دہن النیب ۔ (فارسی) روغن نیب ۔(سندھی)
نم جوتیل ۔ (انگریزی) NEEM OIL ۔
مشہور ہے ۔
رنگ : سیاہی مائل ۔
ذائقہ :
تلخ
مزاج : گرم خشک ۔
مقدار خوراك:
۵ بوند سے ۱۰ بوند تک
افعال
واستعمال : مصفی خون ، قاتل کرم شکم ،
فساد خون کو نافع ہے اور پیٹ کے کیڑے مارتا ہے۔ داخلاََ وخارجاََ مستعمل ہے۔ اکثر اعضاؤں کوقوت بخشتا
ہے اور زخموں کو مفید ہے۔ قوت بینائی اور باہ کو زیادہ کرتا ہے۔