دیمک ، ارضہ ، اڈھی

د یمک  :

 (عربی) ارضہ ۔ (سندھی) اڈھی ۔ (انگریزی) وائیٹ آنٹ ٹرمٹ WHITE ANT TERMITE ۔




مشہور چھوٹا سا کیڑا ہے جس کا سرسفید ہوتا ہے۔ یہ کاغذ کپڑا اور لکڑی کو کھا تا ہے۔ یہ کیڑے جو چیز کھاتے ہیں اسے مٹی بنا کر نکالتے جاتے ہیں اور لکڑی کو اندر ہی اندر کھوکھلا کر دیتے ہیں ۔ مرطوب زمین میں پیدا ہوتی ہے۔ جو بڑا کیڑا کھجور کے برابر ہوتا ہے وہ ملکہ دیمک ہے جسے عرف عام میں شاه دیمک یعنی دیمک کا بادشاہ کہتے ہیں۔ ملکہ دیمک دوانچ تک لمبی اور پتلی انگلی کے برابر موٹی ہوتی ہے ۔ اس کو زمین کھود کر نکالا جاۓ تو اس کا دھڑ سفید نرم اور پلپلا نظر آئے گا۔

مزاج : گرم و خشک بدرجہ سوم ۔

 افعال و استعمال: بیل کے کوہان کی چربی میں ملا کر بواسیری مسوں پر لگاتے ہیں۔ شاه دیمک مقوی باہ ،  معظم ومطول ذکر ہے اس لیے اسے طلاؤں میں شامل کرتے ہیں۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.