دیودار :
لاطینی نباتاتی نام CEDRUS DEODARA
(عربی)
شجرة الجن ۔ (سندھی) دیال ۔ (بنگلہ ) دیودارو ۔ (پنجابی) دیار (فارسی) دیودار۔
(انگریزی) PINE TREE -
چیڑ کی قسم کا
مشہور عام پہاڑی درخت ہے جس سے زیادہ تر
ریلوے کی پٹڑی کے تختے (سلیپر ) بناۓ جاتے ہیں ۔ اس کو دیمک نہیں لگتی ۔ دریائے
جہلم کے ذریعہ جو دیودار آتا ہے وہ سب سے اعلی قسم کا ہوتا ہے۔ دوا میں اس کا تازہ
برادہ ہی استعمال کرنا چاہیے جو ہر آرہ کش اور
بڑھئی سے مل سکتا ہے ۔
رنگ: لکڑی سخت
قدرے سرخ ، پتے سبز ۔
ذائقہ: - تلخ
و تیز بو ۔
مزاج : گرم خشک
مقدار خوراک:
برادہ ساڑے تین گرام تک روزانہ
مقام پیدائش: کوہ ہمالیہ شمالی کاغان وغیرہ کے
جنگلات میں 7 ہزارفٹ سے 10 فٹ کی بلندی میں پیدا ہوتا ہے ۔
افعال و استعمال : قابض اور کاسر ریاح ہے ۔ ریاح اور ورموں کو بھی
تحلیل کرتا ہے۔ سردی کے درد کو تسکین دیتا ہے۔اس کی چھال کا باریک سفوف زخموں پر
چھڑکتے ہیں اور برادہ کا جوشاندہ درد شکم ، اسہال ، تپ نوبتی اور صفراوی بخاروں
میں مفید ہے ۔ اگر برادہ دیودار کے ساتھ سونٹھ ملا دی جائے تو اس کی تاثیر بڑھ
جاتی ہے۔ اس لکڑی کے جوشاندہ میں بیٹھنا مقعد کے زخموں کو مفید ہے ۔ دیودار کا
برادہ آیورویدک کی مشہور دوا یوگراج گوگل
کا جزو ہے۔