زہرمہرہ :
لاطینی نام
ALLOY
MAGNESIUM IRON SILICATE
(عربی)
حجرلاسم ۔ ( فارسی) فاد زہر کافی۔ باد زہر معدنی ( انگریزی) .MINERAL BEZOAR ۔
ایک نہایت
ہلکا پتھر ہے جو مختلف رنگوں کا ہوتا ہے۔ سب سے بہتر زہر مہرہ خطائی ہے جو کوہستان
خطا سے آتا ہے،۔ اس کی شناخت یہ ہے کہ اس
کے کھانے کے بعد کڑوی چیز کھائی جاۓ تو کڑوی معلوم نہیں ہوتی ۔
رنگ: سفید
مائل بہ زردی یا سبزی ۔
مزاج : سرد
خشک درجہ دوم ۔
مقدار خوراك:
سفوفاً ایک گرام ۔
مقام پیدائش:
کوہستان خطاء ، تبت ، خراسان اور وسط ہند۔
افعال و استعمال: قابض ، مفرح اور تریاق سموم
ہے۔ خفقان ضعف قلب اور امراض وبائی مثلاََ
طاعون ، ہیضہ میں بکثرت مستعمل ہے۔ کل مزاجوں کے موافق ہے اور اکثر زہروں
کا مارگ ہے۔ ہرقسم کے زہر کو دفع کرنے کے لیے گھس کر پلایا جا تا ہے۔ بچھو وغیرہ
کاٹنے کی صورت میں مقام گزیدہ پر گھس کر طلا کیا جاتا ہے۔ اکثر مفرح و مقوی حبوب
ومعاجین میں شامل کیا جاتا ہے۔ بچوں کو پیاس کی زیادتی میں پانی میں گھس کر پلانا
اور آب کشنیز کے ہمراہ اسکا طلا کرنا گرم اورام کو نافع ہے ۔
