دودھ گائے ، لبن البقر ، شیر گاو ، گیو جو کھیر

دودھ گائے  :

(عربی ) لبن البقر ۔ (فارسی ) شیر گاؤ۔ (سندھی) گیوں جوکھیر۔(انگریزی) COW'S MILK ۔



اس میں عورت کے دودھ کی نسبت پانی ، شکر اور نمکیات کی مقدار کم ہوتی ہے لیکن چکنائی اور اجزاۓ پنیر زیادہ ہوتے ہیں۔

 رنگ: سفید ۔

ذائقه: شیریں ۔

مزاج: معتدل بارطوبت فضلیہ۔

 مقدار خوراك: نصف کلو

افعال و استعمال: کثیر الغذا اور زود ہضم ، مولد منی ، مقوی دل اور دماغ ہے ۔ بدن کو موٹا کرتا ہے اور طبیعت کو نرم کرتا ہے ۔ خفقان اورسل، دق اور پھیپھڑے کے زخم کو مفید ہے بشرطیکہ گاۓ تندرست ہو ۔ تازہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گائے کے دودھ میں ایلنو ایسڈز اور ٹرپٹونین موجود ہوتے ہیں اور یہ دونوں مل کر نکوٹینک ایسڈ کی خاصیت پیدا کر دیتے ہیں ۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.