دودھ عورت :
(عربی)
لبن النسا ۔ (فارسی ) شیر زن ۔
جوان معتدل المزاج عورت (جس نے لڑکی جنی ہو ) کا
دودھ عمدہ ہوتا ہے ۔
رنگ: سفید
ذائقہ: قدرے شیریں
مزاج: سرد وتر
درجہ دوم
بدل: گدھی کا دودھ ۔
افعال و استعمال: سب سے اعلی قسم کا دودھ عورت
کا ہوتا ہے لیکن اس پر چونکہ بچے کی پرورش کا انحصار ہوتا ہے۔ مدر بول ہے ۔ رطوبت
کو پیدا کرتا ہے ۔ ملطف ہے ۔ کھانی خشک کو
مفید ہے۔ اکثر امراض دماغی جنون وسرسام ،
مالیخولیا اور خصوصاََ سل اور دق کے لئے مفید ہے ۔
اکثر امراض دماغی کے ازالہ کے لیے آنکھوں میں
قطور کرتے ہیں ۔ اس کو کان میں ڈالنے سے کان کی پیپ بند ہوجاتی ہے ۔