دودھ اوٹنی :
(عربی ) لبن اللقاع ۔ (فارسی) شیر ماده شتر ۔
(سندھی) ڈاچی جوکھیر۔
مشہور ہے ۔ اس میں چکنائی کم اور نمکیات زیادہ
ہوتے ہیں۔
رنگ: سفید
ذائقه: قدرے شور
مزاج : گرم خشک ۲
مقدار خوراک:
ایک پاؤ۔
افعال و
استعمال: لطیف ، جالی اور مدر بول ہے۔ اس میں چکنائی کم ہوتی ہے ۔ مادہ کو معتدل
القوام کرتا ہے ، اورام باطنی کوتحلیل
کرتا ہے۔ صلابت طحال، ورم مثانہ، ورم جگر میں شربت بزوری کے ہمراہ پلایا جاتا ہے۔
استسقا کی مزمن حالت میں اونٹنی کا دودھ بڑھا گھٹا کر شربت بزوری یا گلقند کے
ہمراہ دیا جا تا ہے۔ اونٹنی کے دودھ کے ہمراہ سکبیخ 1 گرام پیس کر دینا چاہیے تا
کہ معدہ میں دودھ جم نہ جائے۔