خولنجاں ، کلیجن ، پرتتی ، کولنجن ، کلنجن ، پان پاڑ

خولنجاں  :

 

 لاطینی/ نباتاتی نام  ALPINIA GALANGA WILLD

 ( بنگالی ) کلیجن ۔ (تامل ) پرتتی ۔ (مرہٹی ) کولنجن ۔ (سنسکرت) کلنجن ۔ (سندھی) پان پاڑ۔ (انگریزی) JAVA GALANGA۔




پان کے پرانے درخت کی جڑ ہے۔ بہتر سخت وزنی ، سرخ رنگ ، موٹی اور کم گرہ ہوتی ہے ۔

رنگ: باہر سے سرخی مائل اور اندر سے سفید زردی مائل

ذائقه: تیز مگر لذیز

مزاج: گرم و خشک درجہ دوم

 مقدار خوراک: دو سے تین گرام تک

مقام پیدائش: مشرقی پاکستان اور جنوبی ہند ،مغربی بنگال

افعال و استعمال: مقوی معده ، ہاضم ، مقوی باہ اور مخرج بلغم ہے ۔

 تر کھانسی کومفید، آواز صاف کرتی ہے ۔ ریاست میسور میں بوڑھوں کی کھانسی اور شعبی نزلہ میں بطور گھریلو علاج بکثرت استعمال کرتے ہیں ۔ محرک باہ بھی ہے۔ درد کمر ، درد گردہ ، درد قولنج کو نافع ہے  ۔

 یہ دوا تنفسی شکایتوں میں بالخصوص بچوں کے لیے مفید ہے۔ چنانچہ بچوں کی کالی کھانسی میں خولنجاں پیس کر شہد میں ملا کر بطور لعوق چٹانا تشنجات کو کم کر دیتا ہے۔ پان کی جڑ اور ملٹھی پیس کر شہد کے ساتھ چٹانے سے سینے کے تمام امراض کو نافع ہے۔ آواز کو صاف کرتی ہے ۔ گانے والے لوگ اس کی جڑ چوسا کرتے ہیں ۔ قوت اس کی سات برس تک رہتی ہے۔

جہیس نے خولنجاں کا کیمیائی تجزیہ کر کے تین اجزائے ترکیبی کیمفرائڈ ، کالنجن اور آلپنین دریافت کئے ہیں ۔

 یہ دوا قلبی عروقی نظام پر خراب اثر رکھتی ہے اور اس کی بڑی خوراکوں سے مرکز تنفس شل ہوجاتا ہے۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.