دہی ، لبنالحامض ، جغرات ، دئی ، دھونرو

دہی :

(عربی) لبنالحامض ۔ (فارسی ) جغرات۔ (بنگلہ) دئی۔ (سندھی) دھونرو۔ (انگریزی) کرڈ CURD  .



دودھ میں ضامن دے کر جمالیا جاتا ہے ۔اس میں نائٹروجنی اجزاء بکثرت ہوتے ہیں۔

رنگ: سفید

 ذائقه: قدرے ترش

مزاج : سرد تر درجه دوم

مقدار خوراك: بقدر ہضم

افعال و استعمال: دہی مسکن حرارت ، مرطب ، مسمن بدن اور قابض ہے۔ رطوبت بڑھاتا ہے اور پیاس کو تسکین دیتا ہے۔ ترش ہونے کے باوجود گرم مزاج والوں کے لیے مضعف باہ نہیں ۔ اگر آنتوں میں سدے نہ ہوں تو پیچش میں فائدہ بخشتا ہے اور سر کے اوپر ملنا ایسا ہے جیسا روغن کدوملنا ۔ اگر چہرہ پر ملیں تو چہرہ کی خشکی اور سیاہی اور جھائیں کو دفع کرتا ہے۔ دہی کی بالائی مرطب اور منوم ہے۔ جب دہی ترش ہوکر پانی چھوڑ دے یا اس میں بدبو آنے لگے تو اسے ہرگز نہیں کھانا چاہئیے۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.