جند بیدستر ، آشن سگ آبی ، لدھڑے کا خصیہ

جند بیدستر :
(عربی)۔ (فارسی) آشن سگ آبی ۔ (سندھی) لدھڑے جا خصیہ۔ (انگریزی) کسٹوریم CASTORIUM۔


 یہ اود بلاؤ کے آلات تناسلیہ کے غدود ہیں جو جوڑی جوڑی کی تعداد میں نر ومادہ دونوں میں پائے جاتے ہیں اور جسم حیوان سے کاٹ کر سکھا لیتے ہیں۔ تازہ غدود زردی مائل ہوتے ہیں مگر سوکھ کر سیاہی مائل ہو جاتے ہیں ۔ ان کی شکل مخروطی ہوتی ہے ۔ لمبائی دو یا اڑھائی انچ ۔ عام لوگ انہیں سگ آبی (لدھڑ ) کے خصیے سمجھتے ہیں لیکن یہ صحیح نہیں
 رنگ: زرد، سرخ، سیاہ ۔ تین رنگ کا ہوتا ہے
 ذائقہ : پھیکا ۔ خوشبودار
مزاج : گرم درجه سوم خشک درجہ سوم
مقدار خوراك: 60 ملی گرام تا 125 ملی گرام
مقام پیدائش: مغربی روس ، سائبریا خلیج ہڈسن ( شمالی امریکہ )، کینیڈا
 مصلح: کتیرا
افعال و استعمال: محلل، مجفف ، مسخن ، ملطف ، مقوی اعصاب ، مسکن اوجاع ، کاسر ریاح ،مدرحیض و بول محلل اورام ہے ۔
سرداور زہریلی دواؤں کے لیے تریاق ہے ۔ حرارت اصلی کا محرک اور مقوی باہ ہے۔۔ مراض دماغ کومفید ہے ۔ مقوی رحم بھی ہے۔ مسخن اور مقوی اعصاب ہونے کی وجہ سے زیادہ تر طلاؤں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
 جند بیدستر کوروغن بابونہ میں حل کر کے کان میں ٹپکانا ودی وطنین کا عمدہ علاج ہے۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.