جنطیانا ، دواء الحیہ ، کف الارنب ، کوشاد ، بٹ بھیوا

جنطيانا :
 لاطینی/ نباتاتی نام GENTIANA LUTEA LINN
 (عربی) دواء الحیہ ۔ کف الارنب ۔ (فارسی ) کوشاد ۔ ( کاغانی) بٹ بھیوا۔ (انگریزی) جن شن روٹ GENTIAN ۔


بعض مصنفین نے اس کا ہندی نام پکھان بید لکھا ہے ۔ لیکن جنطیانہ اور پکھان بید کی ماہیت میں نمایاں فرق ہے۔ پکھان بید در حقیقت سیکسی فریگالیگولیٹا کی جڑ ہے اور اس درخت کا ہندی نام پوپل یا بن پترک ہے
رنگ: سرخی مائل
ذائقه: اولاََ شیریں لیکن بعد کو تلخ
مزاج: گرم و خشک بدرجہ سوم
مقدار خوراک: ایک گرام سے دو گرام تک
 افعال و استعمال: مقوی معدہ اور کاسر ریاح اور تریاق سموم ہے ۔ مدر بول وحیض ہے۔ اس کو زیادہ تر ضعف معدہ ، درد شکم اور ضعف مثانہ میں سفوف بنا کر کھلا تے ہیں اور انہی اغراض کے لیے طب جدید میں اس کا ٹینکچر انفیوژن اور ایکسٹرکٹ بکثرت مستعمل ہیں۔ تریاق سموم ہونے کی وجہ سے تریاق اربعہ اور تریاق ثمانیہ کا ایک جزویہ بھی ہے۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.