سالپرنی :
لاطینی/ نباتاتی نام DESMODIUM GANGETICUM LINN
(ہندی) سری ون ۔ (مرہٹی) سالون ، سال ونٹر ۔ (
گجراتی) سال ونٹر سمیرو ۔ (سنسکرت) شالپرنی ۔ (بنگلہ) شال پان۔
اس کا خوشنما پودا دو تین ہاتھ اونچا ہوتا ہے۔
ایک تنا جڑ سے سیدھا لگتا ہے۔ ہر ایک شاخ پر پتے متبادل لگتے ہیں۔ یہ 3 سے 6 انچ
لمبے اور ڈیڑھ سے تین انچ چوڑے اور نوکدار ہوتے ہیں ۔ ماہ ساون میں جامنی یا گلابی
رنگ کے پھول چھ سے بارہ انچ لمبی منجریوں میں آتے ہیں۔ بھادوں اور اسوج میں پتلی
چپٹی اور ٹیڑھی پھلیاں لگتی ہیں جن پرٹیڑھے روئیں بکثرت ہوتے ہیں اس لیے کپڑے پر
لگ جائیں تو چپک جاتی ہیں۔
حصص مستعمله: پنج انگ ۔
رنگ: لکڑی
سیاہ ، پتے گہرے سبز ۔
ذائقہ : تلخ
مزاج: گرم ۔
مقدار خوراک:
چھ گرام سے 12 گرام۔
مقام پیدائش: کالکا ، شملہ ، کانگڑہ ، کوہ مری ۔
افعال و
استعمال: ویدک طب میں بکثرت مستعمل ہے اور دشمول ( دس جڑوں) میں شمار ہوتی ہے۔ یہ
رسائن خیال کی جاتی ہے۔ سالپرنی کی جڑ کا جوشاندہ مرض لے پنیس کے لیے مفید ہے۔ اس
کے پنج انگ کا جوشاندہ بگڑے ہوئے زکام اور کھانسی کو فائدہ بخشتا ہے۔اسے چرائتہ کے
ہمراہ جوش دے کر بخاروں میں بھی دیتے ہیں۔
