جوانسہ ، حاج ، خارشتر ، یواسہ ، جانہہ ، جواسو ، کانڈیرو

جوانسہ   :

 

 

 لاطینی/ نباتاتی نام  ALHAGI MAURORUM MEDIC

 

 

(عربی) حاج ۔ (فارسی) خارشتر ۔ (بنگالی) یواسہ ۔ (پنجابی) جوانہہ۔ (گجراتی) جواسو۔ (سندھی) کانڈیرو۔ (انگریزی) کیمل تھارن CAMEL THORN۔

 



 

 ایک ہاتھ اونچا خاردار پودا ہے۔ اس کی شکل دھماسہ سے ملتی جلتی ہے ۔ لیکن اس کے پتے اور کانٹے دھماسہ سے کسی قدر بڑے ہوتے ہیں۔اس کے پتے مہندی سے مشابہ لیکن ان سے قدرے چھوٹے ہوتے ہیں۔

گرمی میں پھیلتا ہے اور برسات میں سوکھ جا تا ہے اس بوٹی کواونٹ بہت رغبت سے کھاتا ہے ۔ بقول بعض بادآورد یہی ہے

 

 

 رنگ: سبز

 

 

ذائقہ: قدرے تلخ

 

 

 مزاج: گرم و خشک درجہ دوم

 

 

 مقدار خوراک : 3 گرام سے 5 گرام تک

 

 

مقام پیدائش: جوانسہ کی یہ بڑی قسم ہندوستان میں کمیاب ہے اور مصر ، عرب اور خراسان میں بکثرت پائی جاتی ہے۔

 

 

افعال و استعمال: مدر بول مصفی خون ومسکن۔ جڑ دو گرام پلانے سے ڈبہ اطفال کو فائدہ ہوتا ہے اس کے جوشاندہ میں تابہ کمر بیٹھنا بواسیر خونی و بادی میں تسکین درد کے لیے مفید ہے اور اس سے غسل کرنا اور اس کو پیس کر پینا پارہ کی مضرت دور کرتا ہے۔ اس کا جوشاندہ گھی ملا کر پینے سے ورم دور ہو جاتا ہے۔ ترنجبین اس درخت کی رطوبت منجمدہ ہے

 

 

(غیرسمی)

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.