جوار ، چری :
لاطینی/ نباتاتی نام SORGHUM
VULGARE
(فارسی) ذرہ ۔ (ہندی) خندروس ۔ (سندھی) جوئر ۔ (انگریزی)JOWARS۔
مشہورغلہ ہے۔
اس میں ۳ ء ۲۷ فیصد نشاسته ، ۱۳ افیصد نائٹروجنی ماده ۲ ء ۳ روغنی مادہ اور ۱۲٫۳ فیصد پانی ہوتا ہے۔
رنگ: زرد و سرخ
ذائقه: پھیکا
مزاج: معتدل و خشک درجہ دوم
مقدار خوراك: بقدر ہضم
افعال و استعمال: اس کی روٹی پکا کر کھاتے ہیں لیکن اس کے آٹے میں لیس نہیں ہوتی ۔ جوار کے حریرہ میں بادیاں شامل کر کے دودھ پیدا کرنے کے لیے عورتیں استعمال کرتی ہیں
(غیرسمی)