روغن سرسوں ، دہن الحرف ، روغن تلخ ، روغن سرشف ، کوڑو تیل

روغن سرسوں :

 BRASSICA NIGRA OIL

(عربی) دہن الحرف ۔ ( فارسی ) روغن تلخ ۔ روغن سرشف ۔ ( سندھی) کوڑوتیل ۔ ( بنگالی) کوڑوتیل ۔




مشہور عام ہے۔

 رنگ: زردی مائل ۔

ذائقه: تلخ۔ 

مزاج  : گرم خشک درجہ اول۔

 افعال و استعمال: مقوی بدن ہے۔ جسم کو گرمی اور تری پہنچاتا ہے۔ اس کو اکثر لوگ گھی کی جگہ کھاتے ہیں۔ بیرونی طور پر خالص یا کوئی دوا ملا کر خارش کے لیے مالش کرتے ہیں۔ آیوروئیدک گرنتوں میں لکھا ہے کہ بچوں کو سرسوں کے تیل سے مالش کر کے (ہلکی ) دھوپ میں لٹا دیا جاۓ تو موٹے تازے ہو جاتے ہیں۔ سرسوں کے تیل میں SINALBIN, SINPINE تیل 30 فیصد ہوتا ہے۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.