ڈیکامالی یا
ڈکملی :
لاطینی/ نباتاتی نام GARDENIA GUMMIFERA LINN
( گجراتی ) ڈکاملی ۔ ( بنگلہ ) ہنگو وشیش ۔
(سندھی) ڈھمکی ۔ (انگریزی) CAMBI RESIN ۔
ایک جنگلی درخت چٹ مٹ کا بد بودار گوند ہے ۔
مصطگی کے دانوں کی طرح شاخوں پر لگا ہوتا ہے اس کو چھیل لیتے ہیں ۔ پھل ہڑبہیڑہ کی
شکل کا ہوتا ہے جو چٹ مٹ پینڈو کے نام سے مشہور ہے۔ کیونکہ ہندی زبان میں پنڈومیوے
کا نام ہے۔ پھول سفید ۔ پوست کے ڈوڈے کی مانند ہوتا ہے اس کی گوند کو بھی ڈیکا
مالی کہتے ہیں۔
رنگ: پھول سفید ، لکڑی سفید ، پتے زرد ، گوند
زرد سبزی مائل ۔
مزاج: گرم خشک
بدرجہ اول ۔
مقام پیدائش:
وسطی ہند اور جنوبی ہند ۔
افعال و استعمال: اندرونی طور پر کاسر ریاح اور
دافع تشنح ہے اس لیے اس کو زیادہ تر اختناق الرحم اور نفخ شکم وغیرہ عصبی امراض
میں استعمال کرتے ہیں ۔ قاتل کرم شکم ہونے کی وجہ سے کیچوؤں کے لیے یہ کامیاب دوا
ہے۔ خارجی طور پر محرک اور داقع تعفن ہے ۔ اس کو بدبودار گندے زخم پر لگانے سے
مکھیاں نہیں بیٹھتیں۔
نوٹ:اس کے پھل پر پسی ہوئی مہندی کے مانند سفوف
لگا ہوتا ہے۔
کیمیائی
تجزیہ: درج ذیل اجزا معلوم ہوۓ ہیں ۔ گارڈے نین ،
ڈیکے نالی۔