جلوتری ، جوتری ، جاوتری ، بسباسہ ، بزباز ، جاپتری

جلوتری ۔ جوتری  :

 

MYRISTICA FRAGRANS HOOTT

 

 

 (عربی) بسباسہ ۔ (فارسی ) بزباز ۔ (سنسکرت) جاپتری۔

 (انگریزی)NUT MEG ۔

 

 



 جوزبوا کے اوپر کا چھلکا ہے ۔

 

 

رنگ: سرخ زردی مائل ۔

 

 

ذائقه: تلخ و تیز ۔

 

 

مزاج : گرم خشک دوسرے درجہ میں

 

 

مقدار خوراک: ایک گرام سے تین گرام تک

 افعال و استعمال: مفرح ، مقوی معدہ جگر و باہ ۔ رطوبت خشک کرتی ہے ، مقوی ، مفرح اور ملطف ہے۔ مقوی اور قابض ہونے کی وجہ سے پرانے دستوں کو بند کرتی ہے ۔ مقوی اور محرک باہ ہونے کی وجہ سے اکثر مقوی باہ معجون اور طلاؤں میں شامل کرتے ہیں۔

 

 

 کیمیائی تجزیہ: معلوم ہوا کہ جلوتری میں روغن فراری ، کاربوہائیڈیٹ پروئیڈس ہیں ۔

 

 

نوٹ: جنگلی جائفل کے چھلکے کو رام پتری کہتے ہیں۔اس میں جاوتری کی نسبت خوشیو کم ہوتی ہے۔

 

 

( غیر سمی )

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.