خربوزہ کے بیج
:
لاطینی/
نباتاتی نام CUCUMIS MELO LINN(SEEDS)
(عربی) بزرالبطیخ ۔ ( فارسی ) تخم خرپزہ۔
(سندھی) گدرے جو بیج ۔ (انگریزی) MELON SEEDS ۔
مشہور عام ہے
.
رنگ: سفید
ذائقہ: پھیکا۔ خوش ذائقہ
مزاج : گرم درجہ اول تر درجہ دوم
مقدار خوراك:
5 گرام سے 7 گرام تک
افعال و استعمال: مفتح , محلل اور مدربول ہے۔ گردہ مثانہ اور آنتوں کو
پاک کرتا ہے۔ ملطف بھی ہے۔ دودھ اور منی زیادہ کرتا ہے۔ مقوی باہ ہے۔ چہرے کی
سیاہی کو زائل کرتا ہے اور جالی ہونے کے باعث ان کو چھلکوں کے بغیر پانی میں پیس
کر چہرے پر لیپ کرتے ہیں ۔ چھلے اور بھونے ہوئے شیریں یا نمکین بیج مغزیات نیم
برشتہ کی طرح کھاۓ جاتے ہیں ۔
پیشاب خوب لاتا ہے اور پیشاب کی چنک کوتسکین
دیتا ہے ۔ مدر بول اور مفتح ہونے کی وجہ سے سدہ جگر کو کھولتا ہے ، اورام جگر گردہ
و مثانہ کو زائل کرتا ہے، احتباس بول وحیض ، درد سینه ، ورم جگر ، خشونت حلق ، سنگ
گردہ ومثانه ، سوزش بول اور سوزاک میں بشکل صفوف یا شیرہ بکثرت مستعمل ہے ۔ قوت
ادرار کی وجہ سے حرارت کو دور کرتا ہے اس لیے بعض اوقات تپ مرکبہ میں بھی استعمال
کئے جاتے ہیں نیز بطور مولد منی وشیر اور مبہی استعمال میں لاتے ہیں ۔