خربوزہ ، بیطخ ، خرپزہ ، کھرنج ، گدرو

خربوزہ  :

 لاطینی/ نباتاتی نام   CUCUMIS MELO LINN

(عربی) بیطخ ۔ (فارسی) خرپزہ ۔ (بنگلہ) کھرنج ۔ (سندھی) گدرو۔ (انگریزی) میلن MELON ۔




مشہور عام ہے ۔ ہند و پاکستان میں بافراط ہوتا ہے ۔ گھٹیا قسم کے خربوزے دس فیصد میٹھے نکلتے ہیں۔ کوئٹہ کے گرمے اورلکھنو کے چتلے بہترین اقسام ہیں ۔

رنگ: مختلف زردی مائل

ذائقہ  : پھیکا یا شیریں

مزاج :  گرم درجہ اول تر درجه دوم

 مقدار خوراك: بقدرهضم

مصلح : سکنجین

افعال و استعمال: جالی  ، قبض کشا اور مدر بول ہے ۔ پتھری توڑتا ہے ۔ اس کے چھلکے کا لیپ چہرے کے رنگ کو صاف کرتا ہے ۔ نہار منہ کھانا مناسب نہیں۔  دوغذا کے درمیان کھانا بدن کو موٹا کرتا ہے۔ رگوں میں جلد نافز ہوتا ہے۔ دودھ بڑھاتا ہے۔ گردہ کی اصلاح کرتا ہے ۔اس کے چھلکوں کا نمک درد گردہ کی دواؤں میں ڈالا جاتا ہے اور اس کے بیج مدر بول ادویات میں شامل کئے جاتے ہیں ۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.