حب الزلم ، کونگر جوبج

حب الزلم :

 

 لاطینی/ نباتاتی نام  CYPERUS PAPYRUS

(سندھی) کونگر جوبج ۔

 مثلث شکل کا چکنا چپٹا خوشبودار چنے کے دانے سے بڑا دانہ ہوتا ہے جس کا پوست زرد رنگ کا ہوتا ہے۔  بہتر وہ ہے جو اندر سے سفید نکلے ۔

 



رنگ: باہر زرد اندرسفید

ذائقہ: لذیذ شیریں

مزاج :  گرم درجہ دوم تر درجہ اول

 مقدار خوراك: 6 گرام

 مقام پیدائش: مصر اور بربر (افریقہ )

افعال و استعمال: مسمن بدن ، مولد منی ، مقوی باه ، جالی ، نافع امراض

سوداویہ ۔

منجد میں لکھا ہے کہ یہ ادویہ باہیہ میں سے ہے۔ اس کے کھانے سے شہوت بہت ہوتی ہے۔ محرک باہ ہے ۔ بدن کو فربہ کرتا ہے۔ اکثر طاقتورمقوی ومبہی معجونوں میں ڈالتے ہیں۔ گرم مزاج والے کو مضر ہے ۔ اس سے درد سر ہونے لگتا ہے۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.