حب البطم :
لاطینی/ نباتاتی نام PISTACIA MUTICA LINN
(فارسی
) حب البطم ۔ (عربی ) حب الخضراء ۔ (اردو) بن ۔ (سندھی) وٹا یا بن ۔ (انگریزی) MASTICH ۔
بطم بڑا درخت
ہوتا ہے، پتے لمبے، پھل خوشبودار تخم سبز رنگ کے ہوتے ہیں ۔ ان کو توڑنے پر اندر
سے چپٹا سا مغز کلتا ہے۔
رنگ: دانه سبز
مغز پستئی ۔
ذائقہ: مغز
پھیکا ، لزیز چکنا ۔
مزاج :
گرم خشک بدرجہ سوم ۔ جب تک تازہ ہوتا ہے گرمی کم ہوتی ہے
مقدار خوراك:
تین تا پانچ گرام
مصلح: کتیرا، گلاب ، سکنجبین ساده
افعال و استعمال: سینہ اور آواز کو صاف کرتا ہے
۔ مقوی باہ ، مدر بول اور ملین ہے ۔ اس کو زیادہ تر مقوی باہ معاجین میں شامل کرتے
ہیں اور منفث بلغم ہونے کے باعث کھانسی اور دمہ میں مناسب دواؤں کے ہمراہ کھلاتے
ہیں ۔ بادام اور کھانڈ کے ساتھ کھانے سے بدن کو فربہ کرتا ہے۔