درونج عقربی ، درونج

درونج عقربی :

 لاطینی/ نباتاتی نام   DORONICUM SCHORHOIDES.F

(فارسی ) ۔ (عربی) درونج عقربی۔(انگریزی)LEOPARDS BANE۔ (سندھی) درونج ۔




ایک قسم کی گرہ دار سخت جڑ ہے۔

 رنگ: باہر سے بھورا خاکستری ، اندر سے سفید

 ذائقہ: کسی قدر تلخ

مزاج: گرم خشک بدرجہ سوم

بدل : زرنباد

 مقدار خوراک: ایک گرام سے تین گرام

مصلح: بادیاں

افعال و استعمال: مقوی ومفرح قلب ، کاسرریاح ، غلیظ ، حافظ جنین اور تریاق سموم ہے ۔اکثر زہروں کے لیے تریاق ہے ۔ حمل کی حفاظت کرتی ہے ۔ مسکن طبیعت ہے۔ بلغمی درد سینہ ،  فالج ، لقوہ ، مالیخولیاۓ مراتی وغیرہ میں دیگر ادویہ کے ساتھ استعمال کرتے ہیں ۔اکثر امراض بلغمی وسوداوی میں دیگر ادویہ کے ساتھ استعمال کرتے ہیں ۔ قوت ہاضمہ کو ترقی دیتی ہے۔ دل کو تقویت دیتی ہے اور دواءالمسک کا ایک جزو ہے ۔

 کافور 12 گرام ، درونج عقربی 12 گرام ، جدوار بنفشی 6 گرام،عرق گلاب کے ساتھ چنے برابر گولیاں بنا کر گولیاں روزانہ کھانے سے بفضل الہی مرض طاعون کا حملہ نہیں ہوتا ۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.