حسن يوسف :
(عربی ) حاشیش ۔ (ہندی) تخم کرملی ۔ (سندھی)
کرملی ۔
خشخاش سے بہت چھوٹے سخت دانے ہیں ۔
رنگ: سفید
ذائقه: پھیکا
مگر تیز
مزاج : گرم و خشک چهارم
مقدار خوراك:
125 ملی گرام
افعال و
استعمال: بیرونی استعمال میں مخمر اور جالی ہے۔ رنگ رخسار صاف کرتا ہے ۔ کھجلی اور
چیچک کے داغ مٹاتا ہے اس لیے ابٹنوں میں شامل کرتے ہیں۔ شدید مقئی ہے۔ بقدر 3 گرام
مہلک ثابت ہوتا ہے ۔ اگر کوئی غلطی سے کھالے تو آش جو یا چھاچھ برف سے ٹھنڈی کر کے
پلائیں ۔ روغن زیتون کے ساتھ ورم تحلیل کرتا ہے۔
مویزمنقی کے
ساتھ ورم امعاء کے لیے مفید ہے ۔ قدرے نشہ سرور اور نیند لاتا ہے ۔ 125 ملی گرام
روزانہ سے پانی کے ساتھ کھلانا بواسیر خونی کے لیے مجرب ٹوٹکہ ہے ۔
(سمی)