رتالو :
لاطینی/ نباتاتی نام DIOSCOREA VILLOSA
رکتالو۔
(سندھی) کچالو ۔ (انگریزی) یام YAM -
ایک گول جڑ
ہے۔ نوٹ: رتالو اور پنڈالو ایک ہی قسم کی جڑیں ہیں ۔ رتالو کی بیل ہوتی ہے جس کے
پتے پان کے ہم شکل ہوتے ہیں ۔اس میں پھل لگتے ہیں ۔ اور یہی پھل زمین پر گر کر
زمین کے اندر جڑ پکڑ لیتے ہیں۔ زمین جتنی زیادہ ہلکی اور نرم ہوتی ہے اتنی ہی اس
کی جڑ موٹی نرم اور لذیذ ہوتی ہے اور جتنی پرانی ہوتی ہے اتنی ہی بڑی اور موٹی
ہوتی ہے ۔ بطور ترکاری گوشت میں پکا کر اس کا سالن کھاتے ہیں۔
رنگ: بھورا
ذائقہ : قدرے
شیریں
مزاج: سرد وتر
افعال و
استعمال: مولدمنی ، مقوی بدن ہے اور فربہ کرتا ہے ۔ ملطف ہے ۔ صفرا اور حرارت کو
نافع ہے، ریاح غلیظ پیدا کرتی ہے۔
