جھڑ بیری ، جنگلی بیر:
لاطینی/ نباتاتی نام ZIZYPHUS
NUMMULARIA
(عربی) ضال ۔ (فارسی ) کناردشتی ۔ (سندھی) جاگوری بیر۔ (انگریزی) وائلڈپلم WILD PLUM ۔
اس کا پیڑ پھیلا ہوا اور گز ڈیڑھ گز بلند ہوتا ہے۔اس پر چھوٹے چھوٹے بیر لگتے ہیں ۔ انہی بیروں کو کناردشتی اور جنگلی بیر کہتے ہیں
رنگ: سرخ
ذائقه: ترش
مزاج: سرد ا ۔ خشک ۲۔
مقدار خوراك: جڑ 12 گرام
مصلح: گلقند
افعال و استعمال: اس کی جڑ کی چھال کا سفوف خشک قابض ہے ۔ سیلان الرحم اور صفراوی قے ودستوں کو مفید ہے۔
اس کے درختوں کا پوست دانتوں کے امراض اور منہ آنے کو مفید ہے۔ اس کی جڑ 12 گرام، کالی مرچ سات عدد پانی میں پیس کر دن میں تین بار پلانا پیچش کا عمدہ علاج ہے۔