خزامی ، شب بوی ، لیونڈرز

خزامی  :

 

 لاطینی/ نباتاتی نام  LAVANDULAANGUSTIFOLIA MUNSTEAD

 (عربی) ۔ (فارسی ) شب بوی  ۔ (انگریزی) لے ونڈرز LAVENDERS۔

 



اس کی تین قسمیں ہیں ۔ (۱) خزامی متعارفہ اس کا منہ چوکور اور ایک گز تک بلند ہوتا ہے، پتے سفید لکیردار، پھول چھوٹے آسمانی رنگ کے اور ان سے کافور جیسی تیز بوآتی ہے۔ زیادہ تر یہ پھول دوا مستعمل ہیں ان سے روغن حاصل کیا جا تا ہے جس کو آئل آف لیونڈر کہتے ہیں۔

(۲) خزامی کبیر اس کا انگریزی نام سپائک لیونڈر ہے ۔

(۳) تیسری قسم اسطوخودوس ہے جوالف کی ردیف میں بیان کیا گیا ہے ۔

 

رنگ: پھول آسمانی

ذائقہ: پھیکا

مزاج : گرم وخشک۲۔

مقدار خوراک: ۱ گرام ۔ روغن خزامی ایک سے تین قطرہ

افعال و استعمال: مجفف ، محلل اورام وریاح ، مفرح و مقوی ہے ۔ زخموں کو بھرنے اور ورموں کو تحلیل کرنے کے لیے آرد جو کے ہمراہ ضماد کرتے ہیں ۔

 رحم کے لیے مجفف اور منقی ہونے کی وجہ سے اس کے فرزجہ سے حمل ٹھہر جا تا ہے ۔ اس کا روغن سرد مزاجوں کو مفید ہے ۔  ہچکی کو تسکین دیتا ہے اور نفخ شکم اور قولنج میں استعمال کیا جاتا ہے ۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.