دوب :
(عربی) عشب - ( پنجابی ) دب ۔ ( فارسی ) مرغ ۔ (
بنگالی ) دربہ ۔ ( تامل ) اروگو۔ (تلنگو ) گویکی۔ (سندھی) چھبر ڈبھ ۔ (انگریزی)
کاؤچ گراس
COUCH
GRASS ۔
سخت پتی والا
مشہور گھاس ہے۔ جس کو گھوڑے بڑی رغبت سے کھاتے ہیں۔ ننگے پاؤں اس کے اوپر سے گزریں
تو پتیاں پاؤں میں چبھ جاتی ہیں ۔
رنگ: سبز
سفیدی مائل ۔
ذائقہ: قدرے
تلخ وکسیلا
مزاج : سرد تقريباََ معتدل
مقدار خوراك:
سات گرام سے 12 گرام تک
مقام پیدائش:
ویران قبرستانوں اور دریا اور جھیل کے کنارے پایا جا تا ہے۔
افعال و
استعمال مسکن حرارت ، محلل ، قابض، حابس الدم، فساد بلغم وصفرا وخون کی دافع اور
مدر بول ہے۔
گرمی کے ورموں
کو تحلیل کرتی ہے۔ پیشانی پر اس کا لیپ نکسیر کو بند کرتا ہے ۔ جوشاندہ سے غرغرے
کرانا منہ آنے کو نافع ہے ۔ تل کے تیل میں جلا کر سائیدہ کرکے گرمی دانوں پر ملنا
مفید ہے ۔ چاول اور ہلدی کے ہمراہ روغن چنبیلی میں پیس کر چیچک کے کھرنڈوں کو
اتارنے کے لیے ضماد کرتے ہیں۔ نیز اس کو تنہا پیس کر سرخ بادہ اور جمرہ ( کاربنکل)
پر لگانا بہت مفید ہے کیونکہ اس میں ایک قسم کی تریاقیت پائی جاتی ہے۔ خونی بواسیر
اور بول الدم میں مثل بھنگ پیس کر اور دودھ ملا کر دیتے ہیں ۔ مارگزیدہ اور مریض
ہیضہ کو چند عدد مرچ سیاہ کے ہمراہ پیس کر پلاتے ہیں۔