خبازی ، شوال ونان کلاغ ، سونچل

خبازی :

 لاطینی/ نباتاتی نام   MALVA SYLVESTRIS

 

(عربی) خبازی ۔ (فارسی ) شوال و نان کلاغ ۔ ( کاغانی) سونچل ۔ (انگریزی) کامن میلو COMMON MALLOW۔



اس کے تخم گول اور چپٹے ہوتے ہیں اور ان پر باریک جھریاں پڑی ہوتی ہیں اور عین درمیان میں ذرا سا نشیب ہوتا ہے ۔۔

رنگ: پتے سبز ، پھول اودا ، بیج سفید ، جز زرد ہوتی ہے ۔

 ذائقہ: پتے تلخ ، باقی حصے پھیکے

مزاج: سرد وتر بدرجہ اول

مقدار خوراك: 5 گرام تا 7 گرام

 افعال و استعمال: اس کے تخم رادع ، مزلق اور مغری ہیں ۔

طبیعت کو نرم کرتی ہے ۔ مغری ہونے کی وجہ سے امعا اور مثانے کے زخم کو نافع ہے اور ادویہ مسہلہ کی تیزی کوکم کرتی ہے اور مادہ کو معتدل القوام کرتی ہے۔

 اس کا جوشاندہ شکر کے ہمراہ خشک کھانسی اور تنگی آواز کو نفع دیتا ہے ۔ رادع مواد کے لیے اورام حارہ میں تنہا یا دیگر ادویہ کے ہمراہ اس کا ضماد کرتے ہیں ۔عراق کے باشندے خبازی کے سبز پتے چبانے کے عادی ہیں جن کا ذائقہ خمیری روٹی جیسا ہوتا ہے ۔۔ان میں وٹامن سی بکثرت موجود ہے اس لیے عراق میں سکربوط ( سکروی ) کا مرض تقریباََ مفقود ہے۔

وٹامن سی سکربوط کا تیر بہدف علاج ہے ۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.