راب :
(عربی) عصاره قصب السکر ۔ (فارسی ) افشرده نیشکر
۔ (سندھی) رس گھاٹی ۔ (انگریزی) TREACLE / MOLASSES ۔
گنے کے رس کا
قوام جو گنے کے رس کو پکا کر بنایا جا تا ہے۔
رنگ: سرخ
ذائقہ: شیریں
مزاج: گرم
درجہ اول تر درجہ دوم
مقدار خوراك: 36 گرام
افعال و استعمال:
اکثر اعضاء کوقوت بخشتی ہے۔ تینوں خلطوں یعنی صفرا ، سودا اور خون پیدا کرتی ہے۔
پسینہ خوب لاتی ہے اور خون کو صاف کرتی ہے ملین ، بطن اور محرک باہ ہے ۔