رال ، دامڑ ، راتینج ، دھوپ ، دھونا

رال :

 (ہندی) رال ۔ دامڑ ۔ (فارسی ) را تینج ۔ (سندھی) دھوپ۔ ( بنگالی) دھونا۔ (انگریزی) ریزن RESIN۔




سال کی قسم کے درختوں کے تنے کو شگاف دینے پر زرد رنگ کا گاڑھا گوند نکلتا ہے جو جم کر رال بن جاتا ہے۔ رال کے نیم شفاف ڈلیاں ہوتی ہیں ۔ جن سے تارپین کی بوآتی ہے۔

 رنگ: سفید زردی مائل ۔

ذائقه: تلخ بودار۔

 مزاج : گرم اور خشک بدرجہ سوم

 مقدار خوراك : ایک گرام سے دو گرام تک ۔

 افعال و استعمال: قابض ، دافع تعفن اور محلل اورام ہے ۔ زخم بھرلاتی ہے۔ مواد سے پاک کرتی ہے۔ مواد کو پختہ کرتی ہے۔ پھوڑوں کے لیے اس کا مرہم اکسیر ہے۔ اس کا سفوف مساوی حصہ کھانڈ ملا کر دن میں ۲۔۳ بار تازہ پانی کے ہمراہ کھلانا اسہال ، پیچش، کثرت حیض اور جریان منی کے لیے نافع ہے۔ پرانی کھانسی اور سل ، دق میں رال کا تیل مصری یا کھانڈ پر ڈال کر استعمال کراتے ہیں ۔

اندرونی طور پر استعمال کرنے سے پھیپھڑوں پر اس کی دافع تعفن اور منفث بلغم تاثیر ہوتی ہے لیکن طب جدید میں رال اندرونی طور پر استعمال نہیں کی جاتی ۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.