زفت رومی ، زفت رطب ، قطران

زفت رومی  :

(عربی) زفت رطب۔ (فارسی ) قطران AMERPHOPHALUS ۔




گوند کی قسم سے ہے جو صنوبر کے قسم کے درخت کی لکڑی سے بطریق خاص حاصل کیا جا تا ہے۔ علامہ نجم الغنی لکھتے ہیں۔ راتینج درخت صنوبر کا گوند ہے اور زفت اس کی رطوبت ہے۔ جب زفت رطب کو آگ پر خشک کرلیا جاۓ تو زفت یابس ہو جاتا ہے۔

 رنگ: سیاہ ذائقہ تلخ ۔

مزاج: گرم خشک درجہ دوم۔

 بدل: قیر اور قطران ۔

مقدار خوراک: ایک گرام سے دوگرام۔

 افعال و استعمال: محلل ومفتح ہے۔ بیرونی طور پر طلا کرنے سے خون کو ظاہر جلد کی طرف جذب کرتا ہے اس لیے اس کو مقوی و محرک طلاؤں میں استعمال کرتے ہیں۔ بیرونی طور پر مرہموں میں زخموں ، پھنسیوں اور صلابت رحم کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ اندرونی طور پر دافع عفونت اور مخرج بلغم ہے لیکن زیادہ استعمال کرنے سے ہاضمہ بگڑ جاتا ہے، قے آتی ہے اور سر میں درد ہوتا ہے۔

 (قریب بسم)

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.