دودھ
بھینس :
(عربی) لبن الجاموش ۔ (فارسی) ۔ شیر گاو میش ۔
(سندھی) مینھ جوکھیر ۔ (انگریزی) BUFFALO’S MILK ۔
اس میں چکنائی
اور پنیر کے اجزاء زیادہ ہوتے ہیں ۔
رنگ: سفید ۔
ذائقه: شیریں ۔
مزاج: معتدل
با رطوبت فضلیہ۔
مقدارخوراك: دو پاو۔
افعال و استعمال:
مولد خون ، مبہی اور ثقیل ۔ اس میں مائیت کم اور دہنیت اور جبنیت زیادہ ہے۔ بدن
موٹا کرتا ہے۔ مقوی اعضاء ہے، خون زیادہ پیدا کرتا ہے۔ بواسیر کو نافع ہے بشرطیکہ
اس میں چکڑی کی لکڑی کو جوش دے کر دہی جما کر ہمراہ مصری کے کھائیں۔
بدن خلط غالب کی طرف مائل ہو جاتا ہے۔ غلیظ اور
نفاخ ہونے کے سبب ضعف معدہ کے مریضوں کو مضر پڑتا ہے ۔ بھینس کے دودھ کی لسی
سیندھا نمک ، کالی مرچ اور زیرہ ڈال کر پینے سے کوئی نقصان نہیں پہنچاتی۔