جاوشیر ، جواشیر ، گوشیر ، گاوشیر ، GALBANUM، FERULA GALBANIFLUA BOISS

 جاوشیر ۔ جواشیر :



 لاطینی/ نباتاتی نام  FERULA GALBANIFLUA BOISS



(فارسی) گوشیر۔ گاؤشیر ۔(عربی) جاؤشیر ۔ (انگریزی) GALBANUM۔




ایک درخت کا بدبودار گوند ہے جس کا دانہ مٹر کے برابر ہوتا ہے۔ اگر اس کو پانی میں حل کیا جائے تو پانی دودھ کی مانند ہو جا تا ہے ۔



رنگ: اوپر سے نارنجی اندر سے سفید زردی مائل



 ذائقه: تلخ وخراب 



مزاج: گرم و خشک بدرجہ سوم ۔ 



مقدار خوراک: 1 گرام سے 2 گرام تک



 مقام پیدائش :شیراز (ایران)، ترکستان اور کرمان 



مصلح: کنوچہ



 افعال و استعمال: جالی، مسخن ،  محلل ورم ، مسهل بلغم ، مفتح،  مخرج ، کاسر ریاح اور مقوی اعصاب ہے ۔ 

اس کو مخرج بلغم ہونے کی وجہ سے کھانسی اوردمہ بلغمی میں اور کا سر ریاح ہونے کے باعث نفخ شکم اور تشنج زچیہ میں  استعمال کرتے ہیں ۔ علاوہ ازیں اکثر امراض عصبی و دماغی مثلاََ لقوه ، فالج ، رعشہ، 

ام الصیبان وغیرہ میں استعمال کیا جا تا ہے ۔ جالی ہونے کی وجہ سے اس کو بیرونی طور پر مرہم یا ضماد بنا کر قروح خبیثہ اور اورام صلبیہ پرلگایا جا تا ہے

 (غیر سمی )

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.