جامن ، کالا جام ، جموں ، جامبل ، نول ، جمبل ، JIMBUL

جامن :


 لاطینی/ نباتاتی نام EUGENIA JAMBOLANA LAM 


 ( بنگالی) کالا جام ۔ (سندھی) جموں ۔ (مرہٹی) جامبل ۔ (تامل) نول ۔ (انگریزی) جمبل  JIMBUL (لاطینی) یوجینیا۔ جمبولینا EUGENIA JAMBOLANA LAM




 مشہور عام درخت ہے۔ گرمیوں کے موسم میں پھل لگتا ہے


 رنگ: اودا سیاہ


 ذائقہ: قدرے شیریں 


مزاج سرد و خشک درجہ دوم 


مقدار خوراك: رب جامن 24 گرام مغز خستہ جامن 3 گرام 


مقام پیدائش: شمالی پاکستان سے جنوبی ہند تک  ہر جگہ پایا جاتا ہے۔ 


مصلح: مرچ سیاہ و نمک


 افعال و استعمال: محرک اشتها، قابض اورمسکن حرارت ہے۔ جامن کا سرکہ اور رب بنا کر استعمال کرتے ہیں ۔ صفراوی دستوں کو روکتا ہے۔ گرم مزاجوں کے موافق ۔ معدہ اور جگر کا مقوی ہے ۔
جوش خون اور صفرا کا مسکن ہے۔ اس کا سرکہ ورم طحال کو تحلیل کرتا ہے ۔ اس کی گری قابض ہونے کے سبب اسہال اور ذیاہ بیطس میں مفید ہے۔ اسہال کہنہ بند کرنے کے لیے مغزخستہ جامن تنہا یا مغز خستہ انبہ کے ہمراہ بشکل سفوف کھلاتے ہیں ۔
 برگ جمویا ( جنگلی جامن ) ک سنون جملہ امراض دندان کے لیے نافع ہے۔ طب جدید میں بھی جامن کا فلوئڈ ایکسٹریکٹ مرض ذیابیطس میں بہت استعمال کیا جا تا رہا ہے۔ اس کے استعمال سے شکر کا آنا بند ہو جا تا ہے ۔ بنگال میں ذیابیطس کے مریضوں کو جامن کا رس اور آم کا رس مساوی حصہ ملا کر دینے کا عام رواج ہے کیونکہ اس ترکیب سے آم کی مضرت رفع ہو جاتی ہے ۔ علاوہ ازیں یہ مشروب پیاس بجھاتا ہے اور عمدہ غذا کا کام دیتا ہے ۔ 


کیمیائی تجزیه: جامن کی چھال میں ٹے نین ،  جامبولین  ، گلوکوسائیڈ مغز میں پایا جا تا ہے ۔ گیلک ایسڈ  ، رال وغیرہ پاۓ جاتے ہیں۔
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.