جل نیم ، جل براہمی ، LYCOPUS EUROPAEUS

جل نیم :



 لاطینی/ نباتاتی نام LYCOPUS EUROPAEUS 



(ہندی) جل نیم ( بنگالی) جل براہمی 




چھتے دار پودا ہے۔ یہ پودا بالشت بھر لمبا ہوتا ہے۔ اس کا پودا بالکل لونیا ساگ یعنی چھوٹی قسم کے خرفہ کے ہم شکل ہوتا ہے۔اس کو چھوٹا پنکھڑی والا نیلگوں سفید رنگ کا پھول لگتا ہے۔ اس کے پتوں کا ذائقہ بالکل نیم کے پتوں جیسا کڑوا ہوتا ہے اور جل نیم کے پتوں میں نیم کے پتوں جیسی ہیک ہوتی ہے۔اس لیے اس بوٹی کا نام جل نیم رکھا گیا ہے۔ 

بنگال کے وئید جل نیم کو ہی برہمی بوٹی سمجھتے ہیں ۔



 رنگ: پھول گلابی یا سفید یا سیاه



 ذائقه: تلخ و تیز 



مزاج: گرم و خشک بدرجہ دوم 



مقدار خوراك: ۹ گرام



 مقام پیدائش :  چھانگا مانگا کے جنگلات اور ندی نالوں کے کناروں پر کہیں کہیں ملتا ہے۔ موسم گرما اور برسات میں پیدا ہوتا ہے ۔



 افعال و استعمال: مصفی خون ہے۔ امراض جلدی میں نافع ، خارش خشک وتر کو مفید ہے۔ مادہ سوداوی بلغمی کو براہ دست نکالتی ہے۔ اس میں چاندی کا کشتہ ہو جاتا ہے اس کو کالی مرچ اور نمک کے ساتھ گھوٹ کر پیتے ہیں ۔



(غیرسمی)



نوٹ: تحقیقات جدیدہ سے معلوم ہوا ہے کہ اس میں تلخ  جوہر موثرہ اور روغنی مادہ پایا جاتا ہے۔ سیاہ پھول والی کمیاب ہے۔

اسکا لاطینی نام لیکو پس یوروپس ہے۔۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.