جل کھبنی ، فلفل الما۶ ، ٹوکا پانا ، پرسنی ، TROPICA DUCKWEED، PISTIA STRATIOTES

 جل کھبنی :



 PISTIA STRATIOTES

 (عربي) فلفل الماء ۔ (بنگالی) ٹوکا پانا ۔ (بمبئی) پرسنی۔ (انگریزی) TROPICA DUCKWEED۔




ایک پھیلا ہوا پودا ہے جو پانی کے اوپر تیرتا رہتا ہے۔اس کی جڑ زمین میں نہیں ہوتی۔ پھول سفید ہوتا ہے 



رنگ: سبز 



ذائقه: تلخ



مزاج: سردوتر 



مقام پیدائش: یہ پوداساحلی مقامات اور بنگال کے جوہڑوں ، تالابوں میں پیدا ہوجاتا ہے بقول ڈاکٹر وارڈن اس کی کھار میں پوٹاشیم کلورائیڈ اور سلفیٹ موجودہوتے ہیں 



افعال و استعمال: لیپ ہمراہ سرکہ کے سرخ بادہ کو نفع دیتا ہے ۔ گرمی کے ورموں کو تحلیل کرتا ہے ۔ نئے و پرانے زخموں کو بھر دیتا ہے ۔ اس کی راکھ کا ضماد  داد کے لیے نافع ہے 



(غیرسمی)

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.