فندق :
لاطینی/ نباتاتی نام CORYLIS AVELLANA LINN
(عربی)
جلوز ۔ (فارسی ) بندق ۔ (انگریزی) فروٹ فلبرٹ FRUIT FILBERT۔
ایک پہاڑی بڑے
درخت کا سہ گوشہ پھل ہے۔ اس کو توڑنے سے مغز بادام کی مانند مغز ملتا ہے ۔ بادام
کی گری کی طرح دو پارہ ہوجاتا ہے ۔ تازہ پھل کا مغز سفید اور پرانے کا زردی مائل
ہوجاتا ہے ۔
رنگ: بھورا ،
سفید ۔
ذائقہ: شیریں
اور لذیذ ۔
مزاج: گرم خشک
بدرجہ اول ۔
مقدار خوراك:
6 گرام سے 12 گرام تک ۔
مصلح: قندسفید
۔
بدل: چلغوزہ ۔
مقام پیدائش:
پہاڑوں میں جہاں سردی زیادہ ہو ۔
افعال و
استعمال: مقوی باہ ہے۔ جسم کو موٹا کرتا ہے ۔ مقوی دماغ ہے۔ نافع زکام ونزلہ ۔ اس
کا مقشر کر کے بھون کر مرچ سیاہ کے ہمراہ نزلہ وزکام میں کھلاتے ہیں اور بطور منفث
بلغم شہد میں ملا کر کھانسی اور دمہ میں چٹاتے ہیں بلغم آسانی سے نکلنے لگتا ہے ۔