فیروزہ ، فیروزج ، پیروزہ ، اپ رتن وشیش

فیروزه  :

 (عربی) فیروزج ۔ (فارسی) پیروزہ ۔ (بنگلہ) اپ رتن و شیش ۔ ( انگریزی) ٹرکوئز TURQUOISE ۔




ایک قیمتی پتھر ہے ۔ اس کے نگینے بنائے جاتے ہیں ۔ سب سے بہتر فیروزہ نیشا پوری ہے جس کا معدن کوہستان نیشا پور ہے۔ نیشا پور کے فیروزہ میں نیلا پن ہوتا ہے اسلیے اس کونیل بوم کہتے ہیں ۔ شیراز اور کرمان کی کانوں سے جو فیروزہ  نکلتا ہے اس کا رنگ سفیدی مائل ہوتا ہے۔ اس کو شیر بوم کہتے ہیں۔

رنگ: سبز ، نیلگوں ۔

ذائقہ: پھیکا ۔

مزاج: سرد ۱ ۔ خشک۳۔

مقدارخوراك: 500 ملی گرام سے 2 گرام تک ۔

مصلح: کتیرا ۔

بدل: زمرد ۔

افعال و استعمال: مفرح و مقوی قلب ، مقوی دماغ اور دافع زہر ہے۔ اس کو زیادہ تر امراض قلب و دماغ میں دیتے ہیں ۔ شراب خالص میں گھس کر پلانے سے زہر کا اثر دور ہوجاتا ہے۔ آنکھوں کی بیماریوں کے لیے مفید ہے ۔ ضعف بصارت ، ڈھلکا اور آنکھ کے زخموں میں اسے گھس کر لگاتے ہیں ۔

کیمیائی تجزیه : ایلومینیم ، فاسفورس ، کاپر اور آئرن پائے جاتے ہیں ۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.