کیلا ، موز ، کلہ ، کڈالی ، کیلو ، بنانا

کیلا  :

 لاطینی نباتاتی نام MUSA PARADISIACA LINN

(عربی) موز ۔ ( بنگالی) کلہ ۔  ( تامل ) کڈالی ۔ (سندھی) کیلو۔ (انگریزی) بنانا BANANA ۔




مشہور عام پھل ہے ۔  اس کی کئی قسمیں ہیں ۔ لیکن افعال و خواص تقریباََ ایک جیسے ہیں ۔

 رنگ: باہر زرد وسرخ اندرسفید ۔

 ذائقہ: شیریں ۔

مزاج :  گرمی سردی میں معتدل اور دوسرے درجہ میں تر ۔

افعال و استعمال: کثیر الغذا ہے ، خون گاڑھا پیدا کرتا ہے۔  بدن کو فربہ کرتا ہے ۔ سینہ کو نرم کرتا ہے ۔  لہذا خشک کھانسی اور حلق کی خشونت زائل کرتا ہے ۔  گرم مزاج والوں کی باہ کو حرکت دیتا ہے ۔  پختہ کیلا نہار منہ کھانا آنتوں پرملین تاثیر رکھتا ہے لیکن خام کیلا قابض اور دیر ہضم ہوتا ہے۔ اس کے تنے پتوں اور پھولوں کا پانی حابس الدم ہے۔ اس کی جڑ کا پانی سہاگہ بریاں اور قلمی شورہ ملا کر حبس بول میں اور گھی اور شکر ملا کر سوزاک میں دیا جا تا ہے۔ اس کے پھولوں کا رس دہی کے ہمراہ کثرت حیض میں کھلاتے ہیں اور ذیاہ بیطس میں پھولوں کو پکا کر کھاتے ہیں ۔

کیمیائی تجزیہ:  پر اس میں کاربوہائیڈریٹس ۲۳ فیصد ، پروٹین فیصد ، علاوہ کیلشیم ، آئرن ، فاسفورس ، وٹامن اے اور وٹامن بی کمپلیکس وٹامن سی بھی پائے جاتے ہیں ۔

(غیرسمی )

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.