کیوڑہ ، کاذی ، کدر ، پانڈرا کیوڑہ ، شویت کیوڑہ ، کوڑو ، کیتکی

کیوڑہ  :

 لاطینی نباتاتی نام   PANDANUS TECTORIUS

(عربی) کاذی ۔ (فارسی) کدر ۔ (مرہٹی) پانڈرا کیوڑہ ۔ شویت کیوڑہ ۔ (سندھی) کیوڑو۔ (بنگلہ) کیتکی ۔ (انگریزی) فریگ رینٹ سکریو پائن FRAGRANT SCREW PINE ۔




ایک درخت ۲ گز اونچا مثل پونڈے کے، اس کی چوٹی پر بال نکلتے ہیں جن میں خوشبودار پھول آتے ہیں ۔ کیوڑے کے پتے لانبے نوکدار ہوتے ہیں اور ان کے دونوں پہلوؤں پر خار ہوتے ہیں ۔ کیوڑے کا چار برس کا درخت پھول دیتا ہے اور بیسویں برس تک اس میں پھول آتے رہتے ہیں۔

رنگ: پتے سبز ۔ پھول سفید ۔

ذائقہ :  پھیکا ۔

مزاج : گرم و خشک بدرجہ دوم ۔

مقدار خوراک: عرق 60 ملی لیٹر۔ شربت 48 ملی لیٹر۔

 مقام پیدائش: بنارس ، گنجام (ہند) ، برما ۔ انڈمان، میں بکثرت پایا جاتا ہے۔

 مصلح : عرق بید مشک ۔

افعال و استعمال: فرحت بخشتا ہے ۔ دل ماغ کل حواس اور تمام اعضا کو قوت دیتا ہے۔ خفقان وغشی کو نافع ہے۔ اس کا عرق چیچک ، خسرہ میں بکثرت مستعمل ہے ۔ اس کے استعمال سے عوارض خفیف ہو جاتے ہیں ۔ پسینہ خوشبودار کرتا ہے اگر روغن کنجد میں اس کےشگوفے ڈال کر چالیس روز دھوپ میں رکھیں اور تین چار دفعہ پھول بدل دیں تو یہ تیل نہایت خوشبودار ہو جاتا ہے۔

 اس کے پھولوں کا عطر مفرح ہے۔ کیوڑے کا شربت چیچک کے مضار کو دفع کرنے کے لیے دیا جاتا ہے۔ پھول کے اندر جو خوشہ ہوتا ہے اس کو پانی کے برتن یا کاغذ پر جھاڑیں اور جو کچھ غبار ساجھڑے اسے بطور مضیق استعمال کریں اس سے تنگی اور خوشبو پیدا ہوگی۔

(غیرسمی )

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.