کیکڑا ، سرطان نہری ، خرچنگ ، ٹیٹی ٹور

کیکڑا   :

 لاطینی نام   SCILLA SERRATA FORSKAL

(عربی) سرطان نہری ۔ (فارسی) خرچنگ ۔ (سندھی) ٹیٹی ٹور۔ (انگریزی) کریب CRAB۔




ایک پانی کا کیڑا ہے ۔ یہ دوقسم کا ہوتا ہے ۔ نہری اور بحری ۔

رنگ: سفید وسرخ ۔

ذائقه: پھیکا قدرے شور ۔

مزاج :  سرد وتر درجہ دوم ۔

 مقدار خوراک: 60 گرام، سوختہ ایک تا تین گرام ۔

مصلح: گل مختوم ۔

افعال و استعمال: نہری قسم والا دیر ہضم اور کثیر الغدا ہے ۔ اس کا گوشت اور شوربا کھانسی کے لیے مفید ہے۔ باہ میں لاثانی ہے کیکڑے تازہ کے دست و پا جدا کر کے باقی کو پانی میں جوش دے کر اس کی یخنی فلفل سیاہ اور نمک کم ڈال کر پلانا سل ، دق ، و کھانسی اور منہ سے خون آنے کو مفید ہے۔ پیشاب اور حیض جاری کرتا ہے ۔ اس کی راکھ سل دق اور بے حد لاغری کو نافع ہے۔  پتھری توڑتی ہے۔ اس میں کیلشیم بکثرت ہوتا ہے۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.