کالا دانہ ، تخم عشق پیچہ ، تخم کبکو ، حب النیل ، کرشن بیج ، کارا ہیرا ، شیام بیج ، نیلی کلمی ، ایونی جو بج

کالا دانہ :
 لاطینی/ نباتاتی نام IPOMOEA HEDERACEA
(فارسی) تخم عشق پیچہ ۔ تخم کبکو ۔ (عربی ) حب النیل ۔ (مرہٹی) کالا دانه ۔ (سنسکرت ) کرشن بیج ۔ کارا ہیرا۔ شیام بیج (بنگلہ ) نیلی کلمی۔ ( ہندی) کالا دانہ ۔ ( سندھی ) ایونی جوبج (انگریزی) پیربائٹس سیڈ PHARBITIS SEED ۔






عشق پیچہ کی بیل کو پھلی لگتی ہے جس میں تین عدد تکونیا شکل کے سیاہ تخم ہوتے ہیں ۔ ان کے اندر مغز سفید ہوتا ہے ۔ ان بیجوں کا جزو موثرہ ایک ہلکے زرد رنگ کی تلخ تیزابی رال ہے۔
رنگ: باہر سیاہ ، مغز سفید ، پھول نیلا ۔
ذائقہ: پہلے شیریں بعد میں تلخ ۔
مزاج: گرم خشک درجہ ۳ ۔
مقدار خوراک: ایک گرام سے تین گرام تک ۔
مصلح : روغن بادام شیریں ۔
افعال و استعمال: اس کے افعال و خواص مثل جلابہ کے ہیں۔ اس کو گل سرخ یا ہلیلہ کے ہمراہ اوجاع مفاصل ، نقرس، استسقاء وغیره سرد بلغمی امراض میں استعمال کرتے ہیں۔ بدن کو پاک کرتا ہے اور پیٹ کے کیڑوں کو مارڈالتا ہے۔
کیمیائی تجزیہ: اس میں فاریٹ سین نامی جوہر ، تیل اور کچھ گلکو سائیڈ ، البیومن اور ٹینین ہوتی ہے ۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.