کاکنج :
لاطینی/ نباتاتی نام PHYSALIS ALKEKENGI LINN
(فارسی) عروس در پرده - ( اردو ) پپوٹن ۔
(سندھی) پنیر ۔ ( ہندی) راجپوتک ۔ (سنسکرت) کا چا۔ (انگریزی) الکانجی ALKEKENGI ۔
مکو کی قسم سے
ایک بوٹی ہے جوفصل خریف میں بکثرت پیدا ہوتی ہے۔ پتے چوڑے، پھول سفید مائل بہ سرخی
۔ اور اس کا پھل مکو کے پھل سے بڑا ہوتا ہے اس کو حب کاکنج کہتے ہیں ۔ اس کے اندر باریک تخم بھرے رہتے ہیں۔ یہی دوا
مستعمل ہیں ۔
رنگ: پھول سرخ
تخم زرد ۔
ذائقه: تلخ ۔
مزاج : سرد ۲
خشک ۲ ۔
مقدارخوراک :
پانچ گرام سے سات گرام ۔
افعال و
استعمال: مخدر اور مدر بول ہونے کی وجہ سے قروح گردہ ، مثانہ، سنگ گردہ اور بول
المدہ میں بکثرت مستعمل ہے۔ اور اس کی جڑ پانی میں پیس کر لگانا زخموں اور ناسور
کو مفید ہے۔ خارجی طور پر اس کا ضماد ورموں کو تحلیل کرتا ہے ۔
اس کا مشہور
مرکب قرص کاکنج ہے۔
کیمیائی تجزیہ
: کاکنج میں وٹامن سی اور سٹیرون نام کا ایک جز موجود ہوتا ہے۔