گندہ بہروزہ ، قنہ ، باروزہ ، بیرژد ، بروجا ، بیرچو ، گندھ برجا ، چیڑ کا گوند

گنده بہروزہ  :

لاطینی نباتاتی نام PINUS ROXBURGHII SARGENT

 (عربی) قنہ  ۔  بارزو۔ (فارسی) بیرژد ۔ (ہندی) بروجا ۔ (سندھی) بیرچو۔ (بنگلہ) گندھ  برجا ۔ (اردو) چیڑ کا گوند ۔ (انگریزی) اولیوریزن پائن OLEO-RESIN PINE۔



یہ درخت چیڑ کا منجمد دودھ ہے ۔  چیڑ کے تنے کو بجا بجا جگہ سے چھیل دیتے ہیں تو اس میں سے دودھ ٹپک کر جم جاتا ہے۔ جواول سفید رنگ قدرے رقیق اس کے بعد بتدریج زرد منجمد اور بعد ازاں سرخ اور خشک ہوجاتا ہے ۔ اس کی دو اقسام ہیں ۔ خشک وتر ۔ ایک خاص عمل کے ذریعہ بہروزہ تر سے تیل الگ کرلیا جاتا ہے جو تارپین کا تیل کہلاتا ہے۔  جو باقی خشک حصہ رہ جاتا ہے ۔ اسے بہروزہ  خشک کہتے ہیں ر۔

نگ: ابتداء سفید بعد میں زرد اور آخر میں زرد سرخی مائل ۔

 مزاج: گرم و خشک ۔

مقدارخوراك: سفوف ایک گرام ۔

مقام پیدائش: کوہ ہمالیہ پر افغانستان سے کشمیر تک ۔

افعال و استعمال: مسخن ، محلل اورام ، مجفف قروح ، منفث ومخرج بلغم اور مدر بول ہے ۔ اندرونی طور پر بہروزہ کو زیادہ تر بشکل سفوف و جبوب پرانے سوزاک میں استعمال کرتے ہیں ۔  بہروزہ  اور ست بہروزہ  میں گردہ ومثانہ کے زخم کو بھرنے کے اوصاف بدرجہ اتم موجود ہیں نیز اس کا روغن شکر سفید ملا کر دق وسل میں کھلانا مفید ہے ۔

 مجفف قروح ہونے کی وجہ سے اکثر مرہموں میں شامل کرتے ہیں۔ یہ تیل گندہ بہروزہ  اور آم کی لکڑی کی راکھ  ہم وزن ملا کر  قرع انبیق میں کھینچتے ہیں  ۔  سات چھٹانک گندہ بہروزہ میں سے چھٹانک بھر تیل نکلتا ہے ۔۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.