گندھک ، کبریت ، گولرد ، گندروک ، گندرف ، سلفر

گندھک :

 کیمیائی نام   BRIMSTONE, SULPHUR

(عربی) کبریت ۔  ( فارسی ) گولر د ۔  (بنگالی ) گندروگ ۔ (سندھی) گندرف ۔ (انگریزی) سلفر SULPHUR ۔






مشہور عام ہے ۔  یہ آتش گیر مادہ کان سے چونا میگنیشیا وغیرہ کے ہمراہ ملا ہوا نکلتا ہے ۔ اس میں سنکھیا کی ملاوٹ بھی پائی جاتی ہے۔ خوردنی طور پر صرف دھلی ہوئی مصفی گندھک استعمال کی جاتی ہے جس کو گندھک آملہ سار کہتے ہیں ۔

 رنگ: زرد ۔

ذائقه: بودار پھیکا ۔

 مزاج :  گرم و خشک بدرجہ سوم ۔

مقدار خوراك: بطور معدل 500 ملی گرام سے 1 گرام تک ۔ بطورملین چار گرام ۔

مقام پیدائش: کشمیر ، افغانستان ، برما ، نیپال ۔

 مصلح: شهد خالص ، کتیرا اور دودھ ۔

افعال و استعمال: ملین ، مصفی خون ، مسکن ، قاتل جراثیم ،  مجفف ، محلل اور جالی ہے ۔ ملین ہونے کی وجہ سے اس کو بواسیر اور شقاق المقعد میں استعمال کرتے ہیں ۔ تا کہ پاخانہ نرم آۓ ۔ سل اور نفث الدم میں بالخاصہ مفید بیان کی جاتی ہے اس لیے شربت اعجاز یا خمیرہ خشخاش میں ملا کر چٹاتے ہیں۔ قاتل جراثیم ، مجفف اور جالی ہونے کی وجہ سے اس کی مرہم بنا کر امراض جلدی خصوصاََ  مہاسوں ، داء الثعلب ، جرب و حکہ اور خارش میں لگاتے ہیں  ۔ جرب وحکہ میں کھانے اور لگانے سے فائدہ کرتی ہے۔ مصفی خون ہونے کے باعث اس کے مرکبات حب کبریت ، گندھک محلول اور گندھک کا تیل خوردنی طور پر استعمال کئے جاتے ہیں ۔

 جب اس کا خوردنی استعمال کیا جاۓ تو پاخانہ سے سلفیورے ٹڈ ہائیڈروجن کی ناگوار بو آنے لگتی ہے۔ گندھک کا تیزاب کے ایک قطرہ آب لیموں 24 ملی لیٹر میں ملا کر بعد از طعام پینا ہاضمہ بڑھاتا ہے۔  گندھک کی چٹکی سے سیسہ کشتہ ہوجاتا ہے ۔ اس میں جس دھات کو کشتہ کریں انگریزی میں

اسے دھات کا سلفائڈ کہتے ہیں  ۔  جن قدرتی گرم چشموں کے پانی میں گندھک محلول ہوتی ہے ان سے غل کرانے سے بعض جلدی بیماریوں اور امراض مفاصل کو صحت ہو جاتی ہے ۔  چنانچہ شملہ کے قریب بھجی میں جو چشمے ہیں ان کے پانی میں گندھک پائی جاتی ہے۔ گندھک قوی دافع تعفن اور دافع بدبو ہے ۔اس لیے متعدی امراض کی چوت سے گھر کو پاک وصاف کرنے کے لیے اس میں گندھک سلگایا کرتے ہیں۔

اس غرض کے لیے گندھک کو انگیٹھی میں سلگا کر کمرے کے اندر رکھ کر فوراََ باہر نکل آنا چاہیے اور اس کے دروازوں اور کھڑکیوں کو پانچ چھ گھنٹے تک بند رکھنا چاہیے۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.