سونا مکھی :
(سون
مکھی) ۔ (عربی) حجرالنور ۔ (فارسی) حجر روشنائی۔ ( بنگالی ) سورن ما کشک ۔ (سندھی)
تھتھی ۔ سونی ۔ (انگریزی) بسمتھ BISMUTH ۔
ایک معدنی چیز
ہے جو سونے کی کان سے برآمد ہوتی ہے۔
رنگ: سنہری چمکدار ۔
ذائقه: کسیلا
۔
مزاج : گرم ۲۔ خشک ا ، مائل بہ اعتدال ۔
مقدارخوراک:
ایک جو ۔
افعال و
استعمال: جالی اور قابض ہے۔ اس کو مناسب ادویہ کے ساتھ مراہم میں شامل کرکے زخموں
پر لگاتے ہیں۔ بد گوشت کو کاٹتا ہے۔ آنکھ
کی ردی رطوبت کو خشک کر کے بصارت کو قوی کرتا ہے۔ امراض چشم میں اکسیر ہے۔
مقوی دل و دماغ ہے۔ اس کا کشتہ پرمیہ اور بواسیر کو نافع ہے اوروئید اسے عمدہ
رسائن کہتے ہیں۔
( کثیرم قاتل)
